پیلی بھیت،04اکتوبر(یو این آئی) اترپردیش کے بریلی منڈل کے چار اضلاع میں گؤ ک
شی اور جانوروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ایک زبردست اسکیم تیار کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ منڈل کے بدایوں ، بریلی ، پیلی بھیت اور شاہجہاں پور ضلعوں کے پولیس اور انتظامی افسران کو جانوروں کی اسمگلنگ اور گؤ کشی میں ملوث پائے جانے والے ملزموں پر گینگیسٹر اور قومی سلامتی ایکٹ سمیت سنجیدہ معاملوں میں کارروای کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
منڈل کے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کیمپ دفتر کے ٹیلی فون نمبر کو ہیلپ لائن کی شکل میں استعمال کریں جس پر کوئی بھی عام آدمی گؤ کشی اور جانوروں کی اسمگلنگ سے متعلق اطلاع دے سکے۔
ذرائع کے مطابق افسروں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ کہیں سے بھی گؤ کشی یا جانوروں کی اسمگلنگ کی اطلاع ملنے پر فوراً پولیس فورس اور جانوروں کے ڈاکٹر کے ساتھ موقعے پر پہنچ کر چھاپہ ماری کی جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ منڈل میں گؤ کشی اور جانوروں کی تسکری کے خلاف اچھا کام کرنے والے تھانہ صدور کو اعزاز دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔