ہرارے ۔ برینڈن ٹیلر کی قیادت میں زمبابوے کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف25رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیم میں چھ نئے کھلاڑیوں کودنیا کی نمبر ایک ٹیم کیخلاف اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع دیا گیا ہے۔ برائن ویٹوری کو ڈراپ کردیا گیا ہے کہ جبکہ مارک ورمولین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 2
5رکنی اسکواڈ میں چھ نئے پلیئرزآل رائونڈر لیوک جونگوی،اسپنر جان نیمبو، فاسٹ بولر اسٹیو چیمہا مہیوا، تاراوئی موزربانی ،کیوتھ برٹ موسوکو اورآل رائونڈر ناویلی ماڈزیوا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔19سالہ لیوک جونگوی نے حال ہی میں افغانستا ن کیخلاف ٹیم اے کی نمائندگی کی تھی جبکہ پانچ نئے کھلاڑی پہلی بار ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔فاسٹ بولر برائن ویٹوری تاحال انجری کا شکار ہیں اور ان کی جگہ ٹنڈائی چیتھارازمبابوین ٹیم کیبولنگ اٹیک کے لیڈر ہونگے۔ برینڈن ٹیلر ٹیم کی کپتانی کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹینو امایویو، ووسی سبانڈا، مارک ورمولین ،ہملٹن مساکاڈزا، سین ولیمز،ایلٹن چگمبرا،میلکم والر، ریگز چاکابوا،رچمنڈ ممباتی، جان نیمبو،نٹاسئی شنگوی، پروسپر اتسیا، سکندر رضا،تفاڈزوا کمونزوگی، اسٹیون چیمہو ہیوا، کیوتھ برٹ، لیوک جونگے،تنشی پیانگارا ،ڈونالڈ تریپانو،ٹنڈائی چیتارا، شنگی مساکاڈزا، مائیکل چینویا، نیویلی ماڈزیوا، تاورائی موزربانی اورلو مور گمیانیو مانٹسا شامل ہیں۔