لکھنؤ۔بزم تحفظ اردوکا ایک تعزیتی جلسہ فاروق جاذب کی صدارت اور یونس رحمانی الٰہ آبادی کی نظامت میںمنعقد ہوا جس میں شاعر، افسانہ نگار وصحافی ابراہیم تبسم کے انتقال پر اظہار غم کرتے ہوئے مقررین نے مرحوم کو ایصال ثواب کیا اور مغفرت و درجات کی بلندی نیز پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر شہاب الدین خاں، صلاح الدین حیدر نظامی، رفعت شیدا صدیقی اور ساحل عارفی نے بھی اپنے تاثرات پیش کئے جبکہ محسن لکھنوی نے تعزیتی قرار داد پیش کی۔