![Delhi Police Commissioner BS Bassi at the Indian Express Idea Exchange in Noida on thursday. Express Photo by Tashi Tobgyal New Delhi 250216](https://dailyaag.com/phase2/wp-content/uploads/2016/05/bassi-up.jpg)
نئی دہلی:دہلی پولیس کے سابق کمشنر بھیم سنگھ بسی کو یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کا رکن مقرر کیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ صدر پرنب مکھرجی نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سابق افسر مسٹر بسی کو یو پی ایس سی کا رکن مقرر کیا ہے ۔
اس کے ساتھ ہی ان کے کسی ریاست کا گورنر بنائے جانے کی قیاس آرائی پر فی الحال روک لگ گئی ہے ۔
مسٹر بسی اگست 2013 سے فروری 2016 تک دہلی پولیس کمشنر رہے ۔ اس دوران وہ کئی تنازعات میں بھی گھرے رہے ۔