بارہ بنکی۔(نامہ نگار)۔ ضلع کے مسولی علاقہ میں گھنے کہرے کے سبب روڈویز کی ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور دس دیگر افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گونڈہ سے لکھنؤ جانے والی روڈویز کی بس مسولی علاقہ کے نیولا گاؤں میں گھنے کہرے کی وجہ سے سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی۔اس حادثہ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ حادثہ میں دس دیگر افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے جنہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔