داعش کے سرغنہ ابو بکر امام بغدادی نے ایک الوداعی تقریر کرتے ہوئے عراق میں اپنی شکست قبول کر لی ہے.
منگل کو موصولہ رپورٹ کے مطابق، بغدادی نے داعش کے دہشت گردوں سے خطاب کرتے ہوئے اس دہشت گرد گروہ کی شکست کو قبول کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں جا کر چھپ جائیں.
بغدادی نے اپنے خطاب کو الوداع تقریر کا نام دیا ہے اور داس کے کمانڈروں سے کہا ہے کہ وہ اس پیغام کو داعش کے دیگر ارکان تک پہنچا دیں.
بغدادی کے الوداعی تقریر میں داعش کے دہشت گردوں کو حکم دیا گیا ہے کہ اگر وہ عراقی فوجیوں کے گھیرے میں گھر جائیں تو خود کو دھماکے سے اڑا لیں.
داعش کے سرغنہ نے عراق اور شام میں بڑے پیمانے پر تشدد میں ملوث تکفیری دہشت گردوں سے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں اور جنگلوں میں جا کر چھپ جائیں.
اس سے پہلے منگل کو ہی عراقی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ملک میں داعش تباہ ہونے کے دہانے پر ہے.