بغداد:عراق میں شدید گرمی کے باعث حکومت نے 4دن سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا ہے ۔ دارالحکومت بغداد سمیت عراق کے کئی شہر ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور اس گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے شہری ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کر رہے ہیں.۔
بجلی نہ ہونے کے باعث لوگ ندیوں اور تالابوں کا رخ کر رہے ہیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈوبکیاں لگا کر گرمی بھگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق جمعرات سے شروع ہونے والی گرمی کی شدید لہر 4دن تک جاری رہے گی اور درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ شدید گرمی کے پیش نظر حکومت نے جمعرات سے اتوار تک 4دن عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔