بغداد ، 5 فروری (رائٹر) بغداد کے سخت حفاظتی انتظاما ت والے گرین زون علاقے میں آج چار کار بم حملوںمیں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ گرین زون کے اس علاقے میں وزیراعظم کا دفتر اور کئی مغربی ممالک کے سفارتخانے بھی واقع ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حملہ اس علاقے میں ہونے والے دو راکٹ حملوں سے ایک دن بعد ہوا ہے جس سے ملک میں حساس علاقوں کی سیکورٹی کے خدشات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔افسران نے بتایا کہ دو کار بم وزارت خارجہ کے دفتر کے سامنے نصب کئے گئے جس میں دھماکہ ہونیسے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسرا کار بم حملہ ایک خودکش بمبار نے کیا جس نے گرین زون کے نزدیک ایک ریستوراں سے باہر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ وسطی بغداد میں خلائی اسکوائر کے نزدیک ایک دھماکے سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکوں کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔