بغداد:شمال مشرقی بغداد کے شیعہ علاقہ صدر سٹی کی بھیڑ بھاڑ والی مارکیٹ میں دھماکہ خیز مادوں سے بھرا ریفریجیرٹر ٹرک پھٹ گیا جس سے کم از کم 60 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے ۔
دھماکہ کی فی الحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ مگر انقلابی سنی مسلم تنظیم اسلامی مملکت جس نے عراق کے بڑے علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے ۔ اس طرح کے پچھلے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے جس میں شعبوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔