بغداد۔ 29 نومبر؛پولیس نے ایسے 18 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں جنہیں ان کے گھروں سے اغوا کرکے بغداد کے نزدیک ایک قصبے میں قتل کردیا گیا۔
پولیس کے ذرائع نے یہ خبر دی۔پولیس نے بتایا کہ بغداد سے کوئی 32 کلومیٹر شمال میں واقع مشہد علاقہ میں ایک ہی جگہ لاشیں ملی ہیں جن کے سروں پر گولیاں ماری گئی ہیں۔قتل و غارت گری کی کڑی کا یہ سب سےخونی واقعہ ہےجو عراق میں بڑھتا جارہا ہے۔