جد ہ25 اکتوبر(یو این آئی)سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے چھٹی کے لیے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس جاری کرنے اور وصول کرنے کو گناہ قرار دیا گیا ہے۔
مفتی اعظم عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ ایسے میڈیکل پروفیشنلز جو اس طرح کے سرٹیفکیٹس جاری کرتے ہیں اور وہ ورکرز ج
و ان سرٹیفکیٹس کے لیے ان سے درخواست کرتے ہیں، دونوں گناہ گار ہیں۔یہ اطلاع عرب نیوز کی ایک حالیہ رپورٹ میں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان جعلی سرٹیفکیٹس کے نتیجے میں اداروں کو مالی طور پر نقصان پہنچتا ہے۔
سعودی کمیشن برائے انسدادِ بدعنوانی “نزاھۃ” نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر مفتی اعظم کی جانب سے یہ فتویٰ اسی سال 7 ستمبر کو موصول ہوا تھا۔نزاھۃ کا کہنا ہے کہ اس کو امید ہے کہ یہ فتویٰ ملازمین کو بدعنوانی اور غیرقانونی کاموں سے روکنے میں مدد دے گا۔
کمیشن کی جانب سے مفتی اعظم سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اس معاملے پر اپنی رائے دیں، جس کے جواب میں انہوں نے یہ فتویٰ جاری کیا۔
سائنسی ریسرچ کی قائمہ کمیٹی اور الافتاء نے جہاں بغیر بیمار پڑے بیماری کی چھٹی کے لیے میڈیکل رپورٹ جاری کرنے کو غیرقانونی بتایاہے وہیں اس فتوے میں اس عمل کو گناہ اور حرام قرار دیا گیا ہے۔