فتحپور:اسسٹنٹ محکمہ جاتی ٹرانپسپورٹ افسر انتظامیہ بی ایل ترپاٹھی نے بتایا کہ ضلع میں بغیر رجسٹریشن ای۔ رکشا سڑکوں پر چل رہے ہیں۔ جبکہ بغیر رجسٹریشن کرائے اور بغیر پرمٹ حاصل کئے ہی ای ۔ رکشا چلانا ناجائز ہے۔ ورنہ مہم چلاکر ناجائز طور سے چلنے والے ای۔رکشوں کو تھانے میں بند کرنے کی کارروائی کی جائے گی ۔ اے آر ٹی او نے یہ بھی بتایاکہ تجارت سرٹیفکیٹ حاصل کیا گیا ہے۔ ضلع میںدیگر کسی ایجنسی کے ذریعہ وکرم کئے گئے ای ۔ رکشا کا رجسٹریشن نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے ای۔ رکشا مالکان اور ڈرائیور وں سے قانون کے تحت رجسٹریشن اور پرمٹ حاصل کر کے ای رکشا چلانے کی اپیل کی۔