بہت کم فنکار ہوتے ہیں جو کسی گاڈفادر یا فلمی بیک گراؤنڈ کے بغیر ہی بالی ووڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ان میں ایک نام ظفر ڈھلوں کا بھی جڑ گیا ہے۔ یشراج بینر کی بالی ووڈ فلم عشق زادے میں پرنیتی چوپڑا کے بھائی کا رول ادا کرنے والے ظفر ڈھلوں کا فلمی کیریئر پروان چڑھتا نظر آ رہا ہے۔ پنجاب کے شہر مکتسر کے گاؤں سنگھیوالا کے ر
ہنے والے ظفر ڈھلوں کا فلمی بیک گرائونڈ نہ ہونے کے باوجود انہوں نے فلموں میں آنے کا پرخطر راستہ اختیار کیا۔ انیس سو سینتالیس اور انیس سو چوراسی کے فسادات پر بنی حالیہ پنجابی فلم ۷۴ ٹو۴۸میں ظفر ڈھلوں کو لیڈ رول کے لئے کافی تعریفیں ملی۔ اب ان کی لیڈر رول والی ہندی فلم ’یارا سلی سلی‘ بھی منظرعام پر آنے کو تیار ہے۔ ظفر ڈھلوں بغیر کسی گاڈ فادر کی مدد سے آڈیشنوں کے ذریعہ ہی فلمی دنیا میں آئے ہیں۔ وہ الگ الگ طرح کے رول نبھانا چاہتے ہیں خاص طور پرکوئی تاریخی کردار تاکہ انہیں برسوں تک یاد کیا جاتا رہے۔