بارہ بنکی (نامہ نگار) مرکز کی مودی حکومت غریب کسانوں کی پریشانی نہیں سمجھ رہی ہے اور اسکا کسان مخالف رویہ بدستور جاری ہے۔ اسی کی را ہ پر چل کر ریاست کی سماج وادی پارٹی کی حکومت بھی کسانوں کے خوابوں کا مزاق اڑا رہی ہے ۔ مرکزی اور ریاستی حکومت ایک طرف تو بے موسم بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کی بربادی پر معاوضہ کی مانگ پر مزاق اڑا رہی ہے تو دوسری جانب مرکزی حکومت حصول آراضی آرڈیننس لا کر کسانون کی زمین ہڑپنے کی ساز ش کر رہی ہے ۔
مذکورہ خیا ل اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور ضلع انچارج اور چھوٹے لال چورسیا نے ترقیاتی بلاک بنکی احاطے میں مرکزی حکومت کے کسان مخالف حصول آراضی بل کی کاپیاں نذر آتش کرنے اور وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کرنے سے قبل کانگریس کارکنان و کسانوں کے درمیان ظاہر کئے جس کی نظامت کانگریس کمیٹی کے صدر امر ناتھ مشرانے کی ۔
کانگریس کارکنان نے حصول آراضی آرڈیننس اور کسان مخالف وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش کر کے آرڈیننس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ترقیاتی بلاک نندورا میں انچارج کپل ورما ، ترقیات بلاک فتح پور میں انچارج محبو ب الرحمٰن قدوائی ، رام نگر میں انچارج نائب صدر انپورنا تیورای ، مسولی میں انچارج نائب صدر اقبال راہی ، سرولی غوث پور میں انچارج نائب صدر اوشا گوتم ، عرق میں منجو دکشت ، حیدر گڑھ میں ہنوما ن پرساد مشرا ، تریویدی گنج میں ماتا بخش سنگھ ، سدھور میں وریندر راوت ، صورت گنج میں انچارج نذرالدین کلو ، بنی کوڈر میں بھشما پرساد مشرا دریا باد میں آنند ورما ، پورے ڈلئی میں سریندر سنگھ کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے حصول
آراضی بل کی ہولی جلا کر وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش کیا ۔