بلرامپور۔(وارتا)۔ اترپردیش میں بلرامپور کے تلسی پور علاقہ کے چھپیا سکھرام پور گاؤں کے لیبڈوا ریلوے کراسنگ کے نزدیک شوہر اور بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل چھپیا سکھرام پور کا رہنے والا رام روپ اپنی بیوی رنکی کے ساتھ مٹی کھودنے گیا تھا لیکن دیرشام تک گھر واپس نہیں لوٹا تلاش کرنے پر رام روپ کی لاش ریلوے کراسنگ کے نزدیک سڑک کے کنارے پڑی ملی جبکہ بیوی رنکی کی سرکٹی لاش ایک گنے کے کھیت میں پائی گئی۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ معاملہ کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے۔