نئي دہلی:الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بلند شہر میں ایک ماں اور کمسن بیٹی کی اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں آج کیس درج کرلیا۔
تفتیشی ایجنسی نے آج ایک بیان میں بتایا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر تعزیرات ہند کی دفعات 395،397،376ڈی ، 342 اور پاسکو ایکٹ کی چار دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
اس سے پہلے 11 اگست کو یو پی سرکار نے بلند شہر گینگ ریپ کی تحقیقات کی مہربند رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے گینگ ریپ سے قبل ہونے والے ریپ اور ڈکیتی کے معاملے میں کی جانے والی کارروائي کے سلسلے میں ایک حلف نامہ بھی داخل کیا تھا۔جس پر ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کی ایک عرضی کی سماعت کے دوران یہ حکم دیا تھا۔