پشاور: بلند فشار خون بذات خود کوئی مرض نہیں، لیکن یہ کئی مہلک امراض کا سبب بنتا ہے۔ یہ بیماری کیسے لاحق ہوتی ہے۔ تیز رفتار زندگی میں ذہنی دباو، غصہ اور فاسٹ فوڈ کا استعمال بلند فشار خون کا بڑا سبب بن رہے ہیں۔
اس بیماری میں مبتلا افراد کو غیر معمولی جسمانی تکلیف نہیں ہوتی، بلکہ معمولی چکر آتے ہیں، جسے عموما نظرانداز کیا جاتا ہے۔ اس لئے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔ بلند فشار خون کئی خطرناک بیماریوں کو جنم دیتا ہے جن میں برین ہیمبرج، دل اور گردوں کے امراض سے لے کر بینائی ختم ہونا بھی شامل ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق رہن سہن کے طور طریقے بدلنے سے ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ بلند فشار خون دل کی رگوں پر خون کی گردش تیز ہونے کی وجہ سے پڑنے والا دباو ہے، جس سے خون کی شریانیں پھٹنے کا بھی اندیشہ رہتا ہے۔ جان ہے تو جہان ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق وزن کو کنٹرول، نمک اور چربی کے استعمال میں کمی، رہن سہن کے سادہ طریقے اپنانے اور باقاعدگی سے ورزش کے ذریعے اس مرض سے بچنا ممکن ہے۔