ممبئی ۔ 3 دسمبر: فلم بلٹ راجہ باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق فلم بلٹ راجہ جس کی مرکزی کاسٹ میں سیف علی خان اور سوناکشی سہنا شامل ہیں نے اپنی ریلیز کے پہلے دو دنوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے ایک کروڑ 30 لاکھ کے درمیان کاروبار کیا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ فلم ناکام تو نہیں ہوئی لیکن دھوم بھی نہیں مچا سکی۔ بقول فلم ناقدین بلٹ راجہ’’ڈیسنٹ بزنس‘‘کررہی ہے۔ آمدہ جمعہ کو فلم آر راجکمار کی ریلیز بلٹ راجہ کا بزنس متاثر کرسکتی ہے۔ اس فلم آر راجکمار کی ریلیز بلٹ راجہ کا بزنس خراب کرسکتی ہے۔ اس فلم میں بھی ہیروئن سوناکشی ہیں۔اس ماہ کی20 تاریخ کو عامر خان کی فلم دھوم تھری بھی ریلیز ہوگی۔