ممبئی 25؍ فروری (یو این آئی)ممبئی کی خصوصی ٹاڈا عدالت نے آج مافیا ڈان ابو سالم کو بلڈر پردیپ جین قتل معاملے میں عمر قید کی سزا تجویز کی جبکہ اس کے ساتھی مہدی حسن کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ اسی معاملے میں گرفتار ایک بزرگ ملزم ورندر جھاپ کو خصوصی عدالت نے ان کی عمر کا لحاظ کرتے ہوئے انہیں محض سات برس قید با مشقت کی سزا سنائی ۔مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم گروہ سے تعلق رکھنے والے ابو سالم کو ہندوستان کی عدالت نے پہلی مرتبہ کسی معاملے میں سزاء سنائی ہے ،وہ فی الوقت پردیپ جین قتل معاملے کے علاوہ 1993 سلسلہ وار بم دھماکہ اور فرضی پاسپورٹ معاملے کا بھی سامنا کر رہے ہیں ۔ریاست کی تلوجہ جیل میں مقید ابو سالم کو آج سخت حفاظتی بندوبست میں ممبئی کی خصو
صی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے دوران وکیل استغاثہ اجول نکم نے عدالت کو بتایا ک کیو نکہ2005 میں جب سالم کو پرتگال سے ہندوستان کے حوالے کیا گیا تھا اس وقت دونوں ممالک کے درمیان ایک حوالگی معاہدہ طے ہوا تھا جس کے تحت یہ طے کیا گیا تھا کہ سالم کو ہندوستان کے کسی بھی معاملے میں سزائے موت نہیں دی جائے گی ۔