لندن: برطانیہ میں دنیا کی تیز ترین ریسنگ کار متعارف کرا دی گئی۔ بلڈ ہانڈ نامی کار کو آٹھ سال کی محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ لندن میں دنیا کی تیزترین کار کی رونمائی کی گئی۔ ساڑھے تین سو کمپنیوں اور یونیورسٹیوں کی مشترکہ کوششوں کے بعد کار کی تیاری عمل میں آئی۔ کار میں لگے رولز رائس ای جے ٹو ہنڈرڈ جیٹ انجن اور جیگوار وی ایٹ انجن نصب ہے جو ایک لاکھ پینتیس ہزار ہارس پاور پیدا کرتے ہیں۔ یہ فارمولا ون میں استعمال ہونے والی کاروں سے سات گنا زیادہ طاقتور ہے۔ بلڈ ہانڈ نامی کار آٹھ سو میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ہدف آسانی سے حاصل کر سکتی ہے۔ کار کی حد رفتار ایک ہزار میل فی گھنٹہ ہے۔ کار تین علیحدہ علیحدہ بریکنگ سسٹم اور پانچ سو سنسرسے لیس ہے۔ بلڈ ہانڈ کار اگلے سال جنوبی افریقہ میں سات سو تریسٹھ میل فی گھنٹہ رفتار کا ریکارڈ توڑے گی۔