لکھنؤ(نامہ نگار)بابائے قوم موہن داس کرم چندگاندھی کو ’بلیدان دیوس‘ کے موقع پر آج یہاں یاد کیا گیا اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ شام کو شہید اسمارک کے نزدیک گورنر بی ایل جوشی اور وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے گومتی ندی میں شمع روشن کر کے باپو اور دیگر مجاہدین آزادی کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ آج دن میں ۱۱بجے سائرنگ بجتے ہی دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور دیگر مجاہدین کو یاد کیا گیا۔ سائرن بجتے ہی کئی مقامات پر گاڑیاں رک گئی تھیں جبکہ بہت سے لوگوں کو سائرنگ کی آواز ہی نہیں سنائی دی اور وہ روزانہ کی طرح اپنے کا
م کاج میں مصروف رہے۔ شہر کے اسکول اورکالجوں میں بھی بابائے قوم کو یاد کیا گیا اس کے علاوہ راج بھون سمیت متعدد مقامات پر پروگرام منعقد ہوئے۔ ریاستی کانگریس کمیٹی کے دفتر نہرو بھون میں گاندھی جی کی برسی پر مختلف پروگراموںکا انعقاد کیا گیا۔
جس کے تحت سبھی مذاہب کے مطابق گرو گرنتھ صاحب کا پاٹھ سردار جوگندر سنگھ، مولانا شمیم اختر نے تلاوت ، گیتا کے ذریعہ آچاریہ اکشے پانڈے، بائبل کے ذریعہ فادرسیمول اور بھمتے ناگارجن نے اپنے مذہب بودھ کے مطابق مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پرنصیب پٹھان، سابق وزیر رام کرشن ، شیام کشور، ارشاد علی، کمال یعقوب، پروین خان، صابرہ خاتون، شبنم پانڈے کے علاوہ سیکڑوں کانگریسی موجود تھے۔