ایڈیلیڈ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ بیٹسمینوں کو بڑاا سکور کرنا ہو گا ورنہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں زیادہ آگے نہیں جا سکے گی۔ یاد رہے کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم صرف متح
ہ عرب امارات کے خلاف 300 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی ہے۔ گرانٹ فلاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سوال پر کہ پاکستانی بیٹسمینوں کا مسئلہ کیا ہے کہا کہ ہر بیٹسمین مختلف نوعیت کے مسئلے سے دوچار ہے۔ کچھ ذہنی طور پر مضبوط نہیں کچھ کا مسئلہ تکنیکی ہے اور کچھ دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ گرانٹ فلاور کو امید ہے کہ پاکستانی بیٹسمین بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ بیٹسمینوں کو خود بھی اس بات کا اچھی طرح احساس ہے کہ ٹیم ان سے اچھی کارکردگی کی توقع رکھے ہوئے ہے۔ گرانٹ فلاور نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں نے جنوبی افریقہ کے مضبوط بولنگ اٹیک کیخلاف بھی بہتر بیٹنگ کی، لہٰذا وہ اب خاصے پراعتماد اور مثبت دکھائی دے رہے ہیں۔ پاکستانی بیٹسمینوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہت اچھی رہی ہے البتہ ون ڈے میں انھیں بہتری لانی ہو گی بیٹنگ کوچ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے بتایا کہ سرفراز احمد ابتدا میں تگ ودو کر رہے تھے لیکن بعد میں وہ فارم میں آگئے اور اچھی بیٹنگ کی اور جنوبی افریقی بولروں کیخلاف فٹ ورک کا صحیح استعمال کرتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کی۔
گرانٹ فلاور نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہت اچھی رہی ہے البتہ ون ڈے میں انھیں بہتری لانی ہو گی۔ فلاور نے کہا کہ صہیب مقصود اور عمر اکمل نے اپنے ٹیلنٹ کی جھلک ضرور دکھائی ہے لیکن انھیں یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ بہت باصلاحیت ہیں بہت کچھ کر کے دکھانا ہو گا۔