میر پور۔ ٹیم انڈیا کے بڑے آف اسپنر روچندرن اشون کا کہنا ہے کہ وہ بلے بازوں کو پریشانی میں ڈالنے کے لئے وہ ہمیشہ کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں اور یہی ان کی کامیابی کیکنجی ہے ۔ اشون نے آسٹریلیا کے خلاف اتوار کو ہونے والے آئی سی سی ٹوئنٹی -20 عالمی کپ کے لیگ میچ کے موقع پر نامہ نگاروں سے کہا کہ میں کچھ مختلف کرنا چاہتا ہوں ۔ میں ہمیشہ کچھ الگ کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہوں کیونکہ جب تک آپ استعمال نہیں کریں گے پتہ کیسے چلے گا کہ کون سی ترکیب کام کر رہی ہے اور کون نہیں ۔ بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ میچ میں 15 رن دے کر دو وکٹ لینے والے اشون کو ‘ مین آف دی میچ دیا گیا تھا ۔ اشون نے ای
شیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کی طرح پوری بازو کی شرٹ پہن کر گیند بازی کی تھی ۔ان کے اس قدم کی تنقید بھی ہوئی تھی ۔ لیکن اشون نے کہا کہ میں نے ایشیا کپ سے پہلے کبھی بھی پوری بازو کی شرٹ نہیں پہنی تھی ۔ میں دیکھنا چاہتا تھا کہ یہ کام کرتا ہے یا نہیں ۔ ان چیزوں سے بہت کچھ فرق پڑتا ہے اور جب دوسرے گیند باز اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں تو میں کیوں پیچھے رہوں ۔نارائن کی طرح سری لنکا کے سینانائیکے ، ویسٹ انڈیز سیموئلس اور ‘ دوسرا’ پھینکنے کے لئے جانے والے پاکستان کے سعید اجمل فل بازو والی شرٹ کا استعمال کرتے ہیں ۔ اشون نے عالمی کپ میں ابھی تک فل بازو والی قمیض کا م استعمال نہیں کیا ہے لیکن ٹورنامنٹ میں آگے اس امکان سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔