کولکاتا۔ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے نئے صدر سوربھ گنگولی نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹوینٹی 20 میچ کی میزبانی کرنے والے ایڈن گارڈینس اسٹیڈیم کی پچ بلے بازی کے مطابق رہنے کی بات کہی ہے۔ گنگولی نے کہا یہ ایک اچھا وکٹ ہے جو بیٹنگ کے مطابق ثابت ہوگی۔ گنگولی سے جب پوچھا گیا کہ اسپن بولر اس وکٹ پر فیصلہ کن ثابت ہوں گے تو انہوں نے کہا اس موضوع پر مجھ سے پوچھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ سیریز ختم ہو چکی ہے اور ہم ہار چکے ہیں۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری میچ جمعرات کو ایڈن گارڈینس میں ہی کھیلا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ ہندوستانی ٹیم پہلے دونوں میچ ہار کر تین میچوں کی سیریز پہلے ہی گنوا چکی ہے۔ گنگولی یہاں پر پچ کیوریٹر مکھرجی سے بات چیت کرتے نظر آئے اور انہوں نے دیگر حکام کے ساتھ میدان کا دورہ بھی کیا۔ بعد میں مکھرجی نے بھی تقریبا گنگولی کی باتیں ہی دوہرائی اور کہا کہ وکٹ بلے بازوں کے مرضی کے مطابق ہوگی۔ ہندوستان چونکہ سیریز گنوا چکا ہے، تو کل کیمیچ میںایڈن میں کم ناظرین کے پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ایک سینئر افسر نے 40 سے 45 ہزار شائقین کے آنے کی امید ظاہر کی۔