نیویارک، 3 مارچ (رائٹر) فوربس میگزین نے اس سال کے لئے دنیا کے سب سے دولتمند لوگوں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں پہلے نمبرپر مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس ہیں۔
بل گیٹس امسال پھر میکسیکو کے تاجر کارلوس سلم کو پیچھے چھوڑ کر سرفہرست آگئے ہیں ۔مسٹر گیٹس کی کل املاک پچھلے ایک سال میں تین ارب ڈالر سے بڑھ کر 13 فروری تک 79 ارب ڈالر ہوگئی اور مسٹر گیٹس پچھلے 21 سال میں سولہ مرتبہ اس فہرست میں اول نمبر پر ٖآچکے ہیں۔ امریکی سرمایہ کار وارین بوفے نے فیشن اسٹور زارا کے بانی امانشیو اوٹیگا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس فہرست میں تیسرا مقام حاصل کیا۔
مسٹر بوفے کے پاس 72.7 ارب ڈالر کی املاک ہیں۔
UF2
فہرست میں ایک مرتبہ پھر امریکی تکنیکی کمپنیوں کے بانی اور مالکوں کاہی غلبہ رہا۔ فہرست میں ٹاپ 20 میں سے چھ امیر شخص تکنیکی کمپنیوں سے ہیں۔امیروں کی ٹاپ 10 فہرست میں واحد خاتون رٹیل چین اسٹور والمارٹ کی مالکن کرسٹی والٹن شامل ہیں۔ کرسٹی کے پاس 41.7 ارب ڈالر کی املاک ہیں اور پچھلے چھ سال میں وہ 5 مرتبہ اس فہرست میں رہ چکی ہیں۔ہندستان کے مشہور بزنس مین مکیش امبانی اس فہرست میں 39 ویں مقام پر ہیں۔ مسٹر امبانی کے پاس 21 ارب ڈالر کی دولت ہے اسی طرح 9 ارب ڈالرکی املاک کے ساتھ کمار منگلم برلا 142 ویں نمبر پر قابض ہیں۔22.7 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ علی بابا ای کامرس ویب سائٹ کے بانی اور مالک جیک ما 33 ویں نمبر پر ہیں ۔
چین میں جائیداد کا کاروبار کرنے والے وانگ جیالن 29 ویں نمبر پر ہیں اور ان کے پاس 24.2 ارب ڈالر کی املاک ہیں۔ فوربس کی فہرست میں فیس بک کے مالک مارک زوکربرگ سولہویں نمبر پر ہیں۔گوگل کے لیری پیج اور سگئی برن 19ویں اور 20 ویں نمبر پر ہیں۔ زوکربرگ کے پاس 33.4 ارب ڈالر کی املاک نیز لیری اور برن کے پاس 29.7 اور 29.2 ارب ڈالر کی املاک ہیں۔