مظفرپور: بہار میں اس ضلع کے قرضا تھانے علاقے کے روتنیا گا ¶ں میں پیٹرول پمپ کے نزدیک آج بدمعاشوں کے ذریعے کئے گئے بم حملے میں ایک وکیل سمیت دوافرادکی موت ہوگئی۔پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ روتنیا گا ¶ں میں پیٹرول پمپ کے نزدیک جرائم پیشہ افراد نے پیشے سے وکیل مدن کمار پر بم سے حملہ کردیا جس میں مدن کمار اور قریب میں ہی کھیلنے والے دو سالہ عاشق کمار کی موت ہوگئی۔ واردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاش موقع سے فرار ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجہ پرانی رنجش بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں معاملہ درج کرکے پولیس نے حملہ آور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔