لکھنؤ۔(نامہ نگار)ایس او بنتھرا بلونت شاہی نے بتایا کہ اماواں گاؤں کا رہنے والے کسان نانہو لودھی اپنے ک
نبہ کے ساتھ رہتاتھا۔ اس کی ۱۹سالہ بیٹی ریمل لودھی منگل کی صبح گھر سے رفع حاجت کی بات کہہ کر نکلی تھی اس کے بعد وہ کافی دیر واپس نہیں لوٹی۔کچھ دیر بعد لوگوں نے ریمل کی لاش ایک درخت میں شال کے سہارے لٹکتی دیکھی۔خبر پاکر کنبہ کے لوگ اور بنتھرا پولیس بھی موقع پر پہنچی ۔تفتیش کے بعد پولیس نے ریمل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو اس بات کا پتہ چلا کہ ریمل کے والد نے دو شادیاں کی تھیں۔دونوں بیویوں سے اس کے نو بیٹیاں ہیں۔ننہو لودھی نے ریمل کی اناؤ میں شادی طے کردی تھی۔شادی کی بات سے ریمل ذہنی طور پر پریشان تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شاید اسی وجہ سے اس نے اپنی جان دی تھی۔ریمل درجہ گیارہ کی طالبہ تھی۔