![Lucknow : Uttar Pradesh Chief Minister Akhilesh Yadav while addressing the press conference at CM's office in Lucknow on Thursday. PTI Photo by Nand Kumar (PTI10_16_2014_000050B)](https://dailyaag.com/phase2/wp-content/uploads/2016/01/Akhilesh-yadav-pc-700.jpg)
لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا ہے کہ ریاستی سرکار پچھلے کئی سال سے خشک سالی جیسے حالات سے گزر رہے بندیل کھنڈ کے باشندوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔
مسٹر یادو نے یہاں اخباری نمائندوں سے کہا کہ کسانوں کی روز گار مہیا کرانے کے لئے ریاستی سرکار نے مہاتما گاندھی قومی روز گارگارنٹی ایکٹ (منریگا) اور دیگر ریاستی اسکیموں کو بڑے پیمانہ پر لاگو کیا ہے ۔
اس کے علاوہ بندیل کھنڈ میں بجلی ، پینے کے پانی، زراعت اور چارے پر سبسڈی کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے ۔
ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلی نے کہا کہ بندیل کھنڈ کے لوگوں کی بے حالی پر سماجی کارکن یوگیندر یادو کی جانب سے کی گئی سفارشوں کا بھی سرکار تجربہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش سرکار بندیل کھنڈ علاقہ کے لوگوں کو مدد فراہم کرنے کی عہد بند ہے ۔