کلکتہ:خلیج بنگال کے مغربی وسطی علاقے میں طوفان کی وجہ سے مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع میں کل تک بارش ہونے کی توقع ہے ۔ریجنل محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جی کے داس نے کہا کہ خلیج بنگال کے مغربی وسطی علاقے میں طوفان میں شدت کی وجہ سے مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع مشرقی و مغربی مدنی پور، جنوبی اور شمالی 24پرگنہ اور ہوڑہ میں 4اور 5نومبر کو بارش ہونے کا امکان ہے ۔
کلکتہ میں بھی ان دوونوں معمولی بارش کا امکان ہے ۔مسٹرداس نے کہا کہ طوفان کا زور اتوار جنوبی بنگلہ دیش کی طرف مڑ جائے گا۔ اس لیے سوموار سے موسم بہتر ہوجائے گا۔کلکتہ میں آج صبح سے اب تک 41.7بارش ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے دودنوں تک کلکتہ شہر میں موسم ابر آلود رہے گا اور بارش بھی ہوگی۔