نئی دہلی، 26 نومبر (یو این آئی)کرناٹک کے بنگلور میں اس مہینے کے اوائل میں ہونے والی ڈاکہ زنی میں شامل چار لوگوں کو پولیس نے کل شام گرفتار کرلیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چھ نومبر کو ایک تاجر وکاس کدم کے دو ملازم بنگلور سے کیرالہ چار کلو گرام سونا لے جارہے تھے۔ درمیان میں ہی پانچ نامعلوم شخص فرضی انکم ٹیکس افسر بن کر بس میں گھسے اور انہوں نے طاقت کے زور پر دونوں ملازم و بس سے اتار لیا ۔ ہ دونوں ملازم سے سونا چھین کر فرار ہوگئے۔واقعہ کے فوراً بعد تاجر اور ملازم نے بنگلور میں ناندی والا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔اس کے بعد بنگلور کی سنٹرل کرائم برائچ (سی سی بی) کے پولیس انسپکٹر کے راما راؤ نے جانچ کے سلسلے میں کولہاپور پولیس کی مدد لی۔گرفتار شخص کے پاس سے نقدی اور سونا برآمد ہوا۔ ملزموں کی شناخت سرفراز مذکر خاں(28)، شلال محمد مکندر(27) جاوید الیاس (38)اور رمیض رفیق (25)کے طور ہوئی ہے۔