نئی دہلی،12دسمبر(یو این ا ئی)انتہا پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے لئے بھرتی کا سب سے بڑا آن لائن مہم ہندوستان سے ہی چلایا جا رہا ہے۔ بنگلور میں بیٹھا ایک ہندوستانی ہی داعش کا سب سے زیادہ بااثر ٹوئٹر اکاؤنٹ چلا رہا ہے۔ یہ دعوی برطانوی نیوز چینل چینل 4‘ نے کیا ہے۔
چینل نے دعوی کیا ہے کہ اس نے اس شخص سے بات بھی کی ہے جس کا نام مہدی سے شروع ہوتا ہے۔یہ شخص ایک ہندوستانی کمپنی میں بطور سیلزایکزکیو ٹیو کام کرتا ہے۔ چینل کا کہنا ہیکہ وہ کے نام سے ٹویٹ کرتا ہے، جنہیں ہر ماہ تقریبا 20 لاکھ لوگ دیکھ
تے ہیں ۔یہ ا ئی ایس سے منسلک سب سے زیادہ مؤثر ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیجس کے 17800 سے زیادہ فلوور ہیں۔
چینل کا کہنا ہے کہ اس شخص کے نام کا انکشاف اس لیے نہیں کیا گیا ہے کیونکہ اس سے اس کی جان کو خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔اس پر ایک لاکھ 30ہزار سے زیادہ مرتبہ ٹویٹ کیا جا چکا ہے اور ایک ماہ میں2ملین افراد اسے دیکھتے ہیں۔