ڈھاکہ۔کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے میچ فکسنگ کے الزام میں آٹھ سال کی سزا پانے والے سابق بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل کی سزا کم کر کے پانچ سال کر دی ہے تاہم بنگلہ دیشی اور عالمی کرکٹ حکام نے اس فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔بنگلہ دیش کے 30 سالہ بیٹسمین نیاعتراف کیا تھا کہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں میچز فکس کرنے میں مدد کی۔میچ فکسنگ تنازع کے باعث ٹی ٹوٹئنٹی لیگ رواں سال منعقد نہ ہو سکی، اس لیگ میں دو غیر ملکی کھلاڑیوں کے بھی ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے۔مقامی پینل نے اشرفل کی سزا کم کرتے ہوئے آٹھ سے پانچ سال کر دی تھی جس میں دو سال کی معطلی کی سزا بھی شامل تھی اور اس لحاظ سے وہ 2016 میں عالمی کرکٹ کھیلنا شروع کرسکتے تھے بنگلہ دیش کے خلاف اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 21 دن تھے اور یہ مدت پیر
کو ختم ہو گئی تھی۔