ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ایک بلاگر کو کل قتل کردیا گیا۔ یہ اطلاع آج پولیس نے دی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ 28سالہ قانون کے پوسٹ گریجویٹ طالب علم ناظم الدین صمد کو کل رات ڈھاکہ یونیورسٹی میں اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ کلاس ختم کرکے لوٹ رہے تھے ۔مشتبہ انتہاپسندوں نے گذشتہ سال پانچ ادیبویں اور ایک ناشرکا بھی قتل کردیاتھا ۔ ان میں ایک بنگلہ ۔ امریکی ادیب بھی شامل تھا۔ ممنوعہ تنظیم انصاراللہ بنگلہ نے قتل کی ذمہ داری لی تھی۔پویلس نے بتایا کہ صمد کے قتل میں کم از کم تین چار افراد شامل تھے ۔ قاتلوں نے صمد پر تیز دھاروالے ہتھیار سے حملہ کرکے زمین پر گرادیا اور پھر گولی ماردی۔