ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے ٹریبونل نے 1971 کی جنگ آزادی کے دوران لوٹ مار، تشدد اور لوگوں کے قتل کے الزام میں چار افراد کو پھانسی کی سزا سنائی ہے ۔پھانسی کی اس سزا سے بنگلہ دیش کے اعتدال پسندوں اور بنیاد پرستوں کے درمیان پہلے سے چلی آ رہی کشیدگی کے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ مصنفین، بلاگرس اور سیاسی کارکنوں کے قتل سے اعتدال پسندوں اور بنیاد پرستوں کے درمیان پہلے سے ہی کشیدگی جاری ہے ۔بنگلہ دیش کے تین ججوں کے ٹریبونل نے جن چار افراد کو پھانسی کی سزا سنائی ہے ، ان میں سے صرف ایک شمس الدین احمد عدالت میں موجود تھا۔باقی دیگر ملزمان غازی عبدالمنان، حفیظ الدین اور شمس الدین احمد کے بھائی نصیرالدین کو پولیس تلاش کر رہی ہے ۔ پانچوے شخص کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔