ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے شمال مغربی علاقے میں آج مشتبہ دہشت گردوں نے یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو یا تین حملہ آوروں نے راج شاہی یونیورسٹی کے انگریزی کے پروفیسر رضاکریم صدیقی پردھار دار چاقو سے حملہ کردیا اور ان کا گلا کاٹ دیا۔ انہوں نے کہا، ”ہم اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔” قتل کا طریقہ دہشت گردوں کی طرف سے حال میں کئے گئے حملوں کے جیسا ہی تھا”۔