چٹاگانگ۔بنگلہ دیش نے سری لنکا کی جانب سے بنائے گئے دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں پانچ سو ستاسی رنوںکے جواب میں آج تیسرے دن کھیل ختم ہونے کے وقت تک شمس الرحمن اور امراء القیس کی شاندار سنچریوں کی بدولت آٹھ وکٹ کے نقصان پر چار سو نو رن بنائے۔ بنگلہ دیش ابھی بھی ایک سواٹہتر رن پیچھے ہے۔ جبکہ اس کے دو وکٹ آئوٹ ہونا باقی ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے سب سے کامیاب گیند باز میڈس رہے جنہوںنے چوراسی رن دیکر چار وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ پریرہ کو تین اور لکمل کو ایک وکٹ ملا۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار سینئر بیٹسمین کمار سنگاکارا نے بنگلہ دیشی بولرز کی دھنائی کرکے ٹرپل سنچری داغ دی۔سنگاکارا نے ٹیسٹ میچوں میں تیز ترین 11
ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیاسری لنکا نیرنز کے پہاڑ کرکے پہلی اننگزمیں587 رنز بناکر ٹیم کے پوزیشن مستحکم کردی جبکہ شکیب الحسن نے5 شکار کیے۔وہ ٹرپل سنچری بنانے والے تیسرے سری لنکن بیٹسمین بن گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ سنگاکارا نے کیریئر کے 11 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ وہ ٹیسٹ میچوں میں گیارہ ہزار رنز مکمل کرنے والے سری لنکا کے دوسرے اور دنیا کے نویں بیٹسمین بن گئے۔ سنگاکارا نے ٹیسٹ میچوں میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ ٹیسٹ میچوں میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کے پاس تھا، لارا نے 213 اننگز میں 11 ہزار رنز مکمل کئے تھے جبکہ سنگاکارا نے 208 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ چٹاگانگ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کی پہلی اننگز میں سنگاکارا اور ویتھانگیجب میدان میں اتریتومیچ کا اسکور 314 تھا تاہم دونوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔402 کے مجموعی اسکور پر ویتھانگے35رنز بناکر ناصر حسین کی گیند کا شکار ہوئے۔اس کے ساتھ ہی دلروان پریرا اسکور میں صرف ایک رنز کا اضافہ کرکیشکیب الحسن کی گیند کا نشانہ بنے۔اس موقع پر اجانتھا مینڈس نے کمارسنگارا کا بھرپور ساتھ دیااورکمار سنگاکاراپنی ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے ۔505 کے مجموعی اسکور پر میندس 47بنا کر آؤٹ ہوئے۔سورنکا لکمل بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئیدونوں کی وکٹ شکیب الحسن نے لی۔سنگاکارا نیبنگال ٹائیگرز کے بولرز کی خوب دھنائی کی۔انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرپل سنچری اسکور بنا کر ٹیم کاا سکور587تک پہنچا دیاتھا۔