چٹگائو ں۔ امین حسین کی 17 رن پر دو وکٹ کی شاندار گیند بازی کے دم پر میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹی -20 کے کوالیفائنگ گروپ اے کے پہلے دور کے مقابلے میں نیپال کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی ۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے نیپال کو بلے بازی کرنے کا موقع دیا ۔ بنگلہ دیش کی شاندار گیند بازی کے دم پر نیپال کی ٹیم پانچ وکٹ پر 126 رن بنا سکی ۔ اس کے بعد ہدف کا تعاقب کرنے اتری میزبان ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15۔ 3 اوورز میں 132 رن بنا کر میچ جیت لیا ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے امین حسین نے کمال کی گیند بازی کی اور چار اوورز میں 17 رن دے کر سب سے زیادہ دو وکٹ لئے ۔ انہیں اس مظاہرہ کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ اس کے علاوہ مشرفی مرتضی کو 23 رن پر ایک وکٹ اور پھررضا کو 27 رن پر ایک وکٹ ہاتھ لگا ۔ آئی سی سی کے پانچویں عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ مرحلے میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو باآسانی ہرا دیا ہے۔ہانگ کانگ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئی بیس اووروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ ہانگ گانگ
کی طرف سے وقاص برکات نے 32، کپتان ایٹکسن 31، اور چپمئن نے بالترتیب 38 رنز سکور کیے۔ہانگ گانگ کے جانب سے عرفان احمد، بابر حیات، نزاکت خان، منیر ڈار، تنویر افضل، حسیب احمد اور عزیز خان بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد اور شفیق اللہ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کی اور مطلوبہ ہدف اٹھارہ اوروں میں ہی مکمل کر لیا۔چٹاگانگ میں کھیلے جانے والا یہ میچ ہانگ کانگ کا دوسرا بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ تھا جبکہ افغانستان کے لیے یہ 24 واں میچ تھا۔افغانستان کی ٹیم تیسری مرتبہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لے رہی ہے اور حال ہی میں ایشیا کپ کے دوران بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد اس ٹی ٹوئنٹی میچ میں شائقین کی دلچسپی بڑھ گئی تھی۔اس ٹورنامنٹ میں اس سے پہلے افغانستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں نو وکٹوں سے شکست ہوئی جبکہ ہانگ کانگ نیپال سے 80 رنز سے ہار گیا۔یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے میچ کے دوران شکیب الحسن اور دولت زدران کو آئی سی سی کے کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر پچاس فیصد میچ فی کا جرمانہ کیا گیا۔بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں منگل کے روز اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور نیپال کا میچ بھی ہوگا۔پہلے مرحلے میں آٹھ ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے دو ٹیمیں سپر 10 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جہاں وہ پہلے سے موجود آٹھ بڑی ٹیموں کے خلاف مدمقابل ہوں گی۔کوالیفائنگ میچز کھیلنے والی ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال اور ہانگ کانگ جبکہ گروپ بی آئرلینڈ، زمبابوے، ہالینڈ اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل ہے۔گروپ اے سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم فائنل راؤنڈ میں گروپ ٹو میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز سے مقابلہ کرے گی۔گروپ بی کی فاتح ٹیم کا سامنا گروپ ون میں سری لنکا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سپر 10 مرحلہ اکیس مارچ سے شروع ہوگا اور اس مرحلے کا آغاز روایتی حریف ٹیموں پاکستان اور بھارت کے درمیان میرپور میں کھیلے گئے میچ سے ہوگا۔سپر 10 مرحلے میں گروپ ون کی ٹیمیں اپنے تمام میچ چٹاگانگ میں کھیلیں گی جبکہ گروپ ٹو کے تمام میچ میرپور میں رکھے گئے ہیں۔میرپور کا ہی شیرِ بنگلہ سٹیڈیم ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کی میزبانی کرے گا۔پہلا سیمی فائنل تین اور دوسرا سیمی فائنل چار اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کے فاتح کا فیصلہ چھ اپریل کو کھیلے جانے والے فائنل میں ہوگا۔جارحانہ بیٹسمین کرس گیل نے ICC ورلڈ T – 20 سے پہلے اپنی فارم اور فٹنس کا اچھا نمونہ پیش کرتے ہوئے منگل کو ناٹ آئوٹ 58 رن ( 38 گیند ، 6 چوکے اور 2 چھکے ) کی شاندار اننگز کھیلی جس سے ویسٹ انڈیز نے پریکٹس میچ میں انگلینڈ کو آسانی سے سات وکٹ سے شکست دی۔
گیل نے ڈیون اسمتھ ( 30 گیند پر 36 رن ، 4 چوکے اور 2 چھکے ) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 51 گیندوں میں 78 رن کی شراکت کی جس سے ویسٹ انڈیز نے 132 رنز کا ہدف 16۔ 1 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کر دیا ۔ لیڈل سمسنس پانچ گیند پر 2 چوکے اور 1 چھکا سمیت 15 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ پر 131 رن ہی بنا پائی ۔اس کی طرف سے ٹیم کی قیادت کر رہے مورگن نے سب سے زیادہ ناٹ آئوٹ 43 رن ( 42 گیند ، 4 چوکے اور 1 چھکا ) بنائے ۔ ان کے علاوہ معین علی نے 22 ، روی بوپارا نے 15 اور مائیکل لمب اور جوس بٹلر نے 14-14 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرشمارسب سے کامیاب گیند باز رہے ۔ انہوں نے 24 رن دے کر تین وکٹ لئے ۔ شیلڈن کوٹریل نے 23 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے ۔وہیںدوسری جانب ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل میدان میں باؤلر پر حاوی ہونے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن میدان سے باہر ان کی بذلہ سنجی مشہور ہے۔ وہ ہمیشہ خوشگوار موڈ میں رہتے ہیں اور اپنے دلچسپ فقروں سے قہقہے بکھیرتے رہتے ہیں۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے موقع پر صحافیوں سے دوران گفتگو انھوں نے ازراہ تفنن بنگلہ دیشی سپنر سوہاگ غازی کو پہچاننے سے انکار کر دیا اور صحافیوں سے سوال کر ڈالا ’ کون سوہاگ غازی؟ ’اچھا وہ جسے میں نے ٹیسٹ میچ کی پہلی ہی گیند پر چھکا مارا تھا۔