دربھنگہ، 25 نومبر:بہار میں بودھ گیا کے مہابودھی مندر احاطہ اور پٹنہ میں ہونے والے سلسلے وار بم دھماکوں کے معاملے کی جانچ کرنے والی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے ضلع دربھنگہ کے اشوک پیپر مل تھانہ علاقہ کے دو لوگوں سے پوچھ تاچھ کی تیاری میں مصروف ہے۔پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ این آئی اے نے اشوک پیپر مل تھانہ کے سنگھولی گاوں کے مہر عالم اور خرم حافظ کو ایک نوٹس جاری کرکے آج لہریا سرائے تھانے میں تفتیشی ایجنسی کے سامنے حاضر ہونے کو کہا ہے۔این آئی اے کے ایک نوٹس کو مہر اور خرم کے گھر والوں کو دستیاب کرادیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ خرم کے گھروالوں کے مطابق ان دنوں وہ سوڈان میں مقیم ہیں اور ایک برس پہلے وہ دربھنگہ آیا تھا اور اس دوران تین ماہ تک وہ یہاں ٹھہرا تھا۔ تفتیشی ایجنسی نے خرم کے چچازاد بھائی محمد علی کو بودھ گیا دھماکہ معاملے میں گزشتہ دنوں کلکتہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔