میرٹھ:اتر پردیش مادھیمک شکشا کونسل یوپی بورڈ کے امتحانات میں نقل کرتے پکڑے جانے پر طالب علم کو اب جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ تمام ضلع انتظامیہ کونقل سے مبرا امتحانات کرانے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ھے ۔افسروں کو امتحان کرانے والے اساتذہ اور مرکز کے منتظمین کی خصوصی سیکورٹی کے بھی ہدایات دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ یوپی بورڈ کی ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 18 فروری سے شروع ہوکر 21 مارچ کو ختم ہوں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ امتحان کے دوران گزشتہ برسوں میں اجتماعی نقل کی شکایات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اسے روکنے کے لئے سخت چوکسی برتنے کو کہا ہے ۔