ووہان۔ یوکرین کی الیناسویتولینا نے7سیڈ اینجلک کربر کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے۔ یوگینی بوشارڈ اور پیٹرا کویتووا نے فتوحات سمیٹ کرچائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی شینزن اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔چین میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جرمنی کی ایجلک کربرکا مقابلہ یو کرین کی الینا سویتولینا سے ہوا۔ جس میں7سیڈ پلیئر کو غیر معروف کھلاڑی سویتولینا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاتح کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ 4-6 سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں یوکرین کی کھلاڑی کو 7سیڈ کھلاڑی کیخلاف مزاحمت کا سامناکرنا پڑا تاہم سویتولینا نے جارحانہ انداز اپناکر آخری سیٹ (3)6-7 سے اپنے کیا۔دوسرے کوارٹر دفائنل میں کینیڈا کی بوشارڈ نے فرانس کی الیزے کارنیٹ کا بوریا بستر گول کردیا۔ ان کی فتح کا اسکور 3-6 اور5-7 رہا۔ آخری کوارٹرفائنل میں چیک ری پبلک کی پیٹرا کویٹووا نے فرانس کی کیرولین گارشیا کیخلاف3-6 اور4-6 سے کامیابی حاصل کی۔ڈبلز کے کوارٹر فائنل میںکیرولین گارشیا اور بلیک نے سارا ایرانی اور رابرٹا ونچی پر مشتمل اٹالین جوڑی کو شکست فاش سے دوچار کر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ دریں اثنا ٹاپ سیڈ ڈیوڈ فیرر کاشیزان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں سفر ختم ہوگیا۔ شیزان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ایونٹ میں سربیا کے وکٹر ٹوریکی نے دوسرے رائونڈ میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو اپ سیٹ کردیا۔ ان کی کامیابی کا اسکور 3-6 اور4-6 رہا۔ دوسرے میچ میں کروشیا کے سینتیاگو گرولڈو نے آسٹریلیا کی تھاناسی کوکناکس کیخلاف فتح اپنے نام کی۔