کنگسٹن ( جمیکا ) ۔ عالمی چمپئن رنریوسین بولٹ نے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ پانچ سال پہلے برلن میں بنائے گئے اپنے ہی دونوں عالمیریکارڈوں کو توڑ سکتے ہیں ۔ چوٹ سے انجات پاکرمشق کے لئے واپس لوٹے بولٹ نے 100 میٹر اور 200 میٹر مقابلے کا اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑنے کا عہد کیا ۔ بولٹ نے برلن عالمی چمپئن شپ کی 100 میٹر مقابلے میں 9۔ 59 سیکنڈ اور 200 میٹر مقابلے میں 19۔ 19 سیکنڈ وقت نکالتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ، جو آج بھی ان کے نام برقرار ہے ۔ ریسرس ٹریک کلب میں کوچ گلین ملز کی رہنمائی میں پریکٹس کر رہے بولٹ نے کہا ، ” میں نے اپنے کوچ سے اس پر بحث کی اور ان ریکارڈوں کو توڑنے کے لئے کیا کرنا ہوگا ان کا خیال ہے کہ یہ مکمل طور پر ممکن ہے ۔ بولٹ نے م
زید کہا ، مجھے اپنے کوچ پر مکمل یقین ہے ۔ اس لئے اگر میرے کوچ کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ توڑے جا سکتے ہیں ، تو مجھے لگتا ہے کہ میں انہیںتوڑسکتا ہوں ۔