نیو دہلی: بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں سنی لیون کی کہانی دہرانے کے لئے اس بار میا خلیفہ کی بگ باس سیزن نائن میں شرکت کی خبریں زیر گردش ہیں۔ زرائع کے مطابق لبنانی نژاد امریکی پورن سٹار میا خلیفہ سے بگ باس سیزن 9 کے آرگنائزرز کی طرف سے پروگرام میں شرکت کے لئے رابطہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بولڈ اداکارہ نے شو میں شرکت کی حامی بھر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر بولڈ اداکارہ کسی وجہ سے شو میں شرکت نہ کر سکیں تو انھیں وائلڈ کارڈ انٹری کے زریعے ضرور پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بگ باس کے سیزن 5 کی ٹی آر پی دن بدن نیچے جارہی تھی جس پر سنی لیون کو پروگرام میں اچانک لانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد بگ باس نے ریٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ سنی لیون بگ باس میں آنے کے بعد بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی آنکھوں کا تارا بن گئیں اور انہیں اسی دوران کئی بھارتی فلموں میں کام کرنے کیلئے آفرز دی گئیں جسے انہوں نے فوری قبول کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی لیون کو پروگرام کے درمیان میں شو میں آئیں تھیں لیکن اگر یہ خبر درست ہے کہ میا خلیفہ بگ باس کے سیزن 9 میں شرکت کریں گی تو یہاں ایک سوال اور بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا میا خلیفہ شو کے آغاز سے ہی اس میں شرکت کریں گی یا سنی لیون کی طرح شو کے درمیان میں دھماکہ خیز اینٹری کریں گے ۔