فلم ’ڈٹیکٹو بیومکیش بخشی‘ حالانکہ ابھی سنیما گھروں کی زینت نہیں بنی ہے لیکن اس میں کام کرنے والی بنگالی حسینہ سوستکا مکھرجی پہلے ہی سرخیوں میں آ گئی ہیں۔ کیونکہ اس فلم میں سوستیکا مکھرجی اور ہیرو سوشانت سنگھ راجپوت کے درمیان جو ہاٹ سین فلمایا گیا
ہے وہ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ ایک بار پھر سوستکا مکھرجی اپنے بولڈ سین کی وجہ سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ ڈائریکٹر دباکر بنرجی کی فلم ’ڈٹیکٹو بیومکیش بخشی‘ ایک جاسوسی فلم ہے۔ سوستکا مکھرجی فلموں میں کامیاب ہونے کے لئے بولڈنیس کو عمدہ ذریعہ مانتی ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اب تو فلموں میں کسنگ سین اور دیگر بولڈ سین تو فلموں کا اہم حصہ مانے جانے لگے ہیں۔ سوستکا مکھرجی ایسی پہلی ہیروئن نہیں ہے جنہوں نے بولڈنیس کا سہارا لیا ہے۔ ان سے پہلے بھی سمی اگروال (سدھارتھ)، سمیتا پاٹل (چک) کٹو گڈوانی (دیہم) میتا وششٹ (سدھیشوری)، انو اگروال، اندرا ورما (کام سوتر)، سیما رحمانی (سنس) دیپا ساہی (مایا میم ساب) اور ندنا سین (رنگ رسیا) میں ہاٹ سین کرنے کے چلتے بحث میں رہی ہیں۔حال ہی میں آئی فلم ’مسٹر سنگھ-مسز مہتا‘ میں بھی ہیروئن ارونا شیلڈ نے کافی ہاٹ سین دیا تھا۔ پرویش بھاردواج کی اس فلم کی خاص بات یہ رہی تھی کہ اس فلم کو کرنے سے ساٹھ سے بھی زیادہ چھوٹی بڑی ہیروئنوںنے انکار کر دیا تھا۔ آخر کار اس میں کام کرنے کے لئے ارونا شیلڈ تیار ہوئی تھی۔ آج جب بالی ووڈ کی تمام ہیروئنیں کسنگ سین دینے کے لئے تیار ہیں تو ایسے میں بولڈ سین کرنے کو سوستکا مکھرجی کیوں پیچھے رہتیں۔