ممبئی: رنبیر کپور اور انوشکا شرما کی فلم بومبئی ویلویٹ باکس آفس پر ریلیز کے پہلے ہفتے میں اچھا بزنس کرنے میں ناکام رہی ہے۔ رنبیر
جنہیں مسلسل گزشتہ دو فلموں میں ناکافی کا سامنا ہے۔ وہ فلم بومبئی ویلوٹ سے بہت سی امیدیں وابستہ کئے ہوئے تھے تاہم اس فلم کی ریلیز کے پہلے ہفتے سینما گھروں میں بہت کم رش دکھنے میں آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلم بینوں کو بومبئی ویلوٹ کچھ زیادہ نہیں بھا سکی۔