مظفرپور، 6 نومبر (یو این آئی) بہار میں مظفرنگر ضلع کے پاما پور پولیس چوکی کے گوسائیں پور گھاٹ پر بوڑھی گنڈک ندی میں نہاتے ہوئے آج دو نوجوانوں کی ڈوب کر موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا ہے کہ راجن ساہ (18) اور راج کمار ورما (19) کارتک پورنما کے موقع پر اپنے خاندان والوں کے ساتھ گوسائی پور گھاٹ پر ندی میں اشنان کررہا تھا تبھی گہرے پانی میں چلے جانے کی وجہ سے دونوں غرقاب ہوگئے۔ مرنے والے پاما پور گاوں کے رہنے والے تھے۔
ذرائع نے بتای اکہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے دونوں نوجوانوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے شری کرشنن میڈیکل ہسپتال بھیجا گیا ہے۔