یا¶ندے:وسطی مغربی افریقی ملک کیمرون میں بوکو حرام کے مشتبہ دہشت گردوں نے کل رات شمالی سرحد کے قریب ایک گا¶ں پر حملہ کرکے کم از کم آٹھ افراد کو قتل کر دیا جبکہ 100لوگوں کو اغوا کر لیا۔مقامی حکومت اور فوجی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ماروا کے جس گا¶ں کو نشانہ بنا کر حملہ کیا وہاں گزشتہ ماہ نائجریائی شدت پسند گروپ کے خود کش حملے میں بہت سے لوگ مارے گئے تھے ۔ کیمرون حکومت نے جولائی میں خودکش حملوں کے بعد شمالی علاقے کے دور دراز علاقوں میں سیکورٹی کو سخت کرتے ہوئے وہاں 2،000 اضافی فوجیوں کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔