غیر معمولی کردار ادا کرنے کی خواہاں
ممبئی: اداکارہ بپاشا باسو جو ان دنوں اپنی نئی فلم ’’کریچر تھری ڈی ‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں انھوں نے کہا ہے کہ وہ اب غیر معمولی سینما کی کمرشل فلم میں جلوہ گر ہونگی۔درحقیقت اداکارہ کا اشارہ نئی بنگالی فلم کی طرف ہے۔ اداکارہ کی آخری بنگالی فلم ’’شوب چریتو کلپونک ‘‘ تھی جو۲۰۰۹ میں ریلیز کی گئی جس کی ہدایت ریتوپورنو گھوش نے دی تھی۔ بپاشا کا کہنا ہے کہ ’’میں ایک اور بنگالی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں اور اس موقع پر اپنے آئیڈیا پر کسی حد تک بات کر رہی ہوں۔میں کچھ مختلف کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہوں جو کہ ایک کمرشل یا کوئی غیر معمولی نوعیت کا بھی ہو سکتا ہے ‘‘۔ بپاشا باسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ جو کچھ آج کل تفریح کے لیے فلمیں بنائی جا رہی ہیں میں انھیں پسند کرتی ہوں اور اس نے مجھے ایک اور موقع فراہم کیا ہے کہ میں اپنی کارکردگی دکھا سکوں‘ اس طرح کی فلموں نے مصنف کے تخلیق کردہ کردار کرنے کا حوصلہ دیا ہے۔بپاشا باسو نے اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے کرادار کے مطابق بکنی پہننے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کیونکہ اگر آپ بکنی پہننے کے لیے جسمانی فٹنس رکھتی ہیں‘ اسے پہن کر آپ اچھی لگتی ہیں اور پر اعتماد ہیں تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے تو اس تناظر میں بکنی پہننا میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے‘ فلمی دنیا میں اداکار اور اداکارہ کے معاوضے کا فرق ہمیشہ رہے گا یہ ایسی بات نہیں جس پر فکر مند ہوجاؤںبپاشا نے کہا اگر کوئی فلم گلیمرس ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے گلیمر میں اضافہ ہوگا۔ یاد رہے بپاشا باسو پہلے بھی فلم ’’دھوم۲ ‘‘ اور ’’پلیئرز ‘‘ میں بکنی پہن چکی ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسا کرنا میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ جب میں نے پہلی مرتبہ بکنی پہنی تھی تو تب میں خوفزدہ تھی اور ’’دھوم ۲‘ فلم میں بکنی پہنتے وقت میں کچھ موٹی تھی اور فٹنس کا مسئلہ تھا‘ اس کے بعد سے میں بکنی والے جسم سے متعلق بہت محتاط ہوں کیونکہ میں اب فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہوں تاکہ آپ لوگ مجھے اس لحاظ سے صحیح نظر سے دیکھیں ناکہ کوئی نقص نکالیں۔ بپاشا باسو نے مزید کہا کہ میں نے بکنی کو پھر فلم ’’پلیئرز ‘‘ اور بعد ازاں فلم ’’ہم شکلز ‘‘ میں بھی استعمال کیا‘ اب مجھے اسے پہننے میں کوئی دقت نہیں ہے کیونکہ میری باڈی فٹنس اس کے مطابق ہے۔ایک اور موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بپاشا باسو نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں اداکار اور اداکاراؤں کے درمیان معاوضے کا فرق ہمیشہ رہے گا اور یہ کبھی بھی نہیں بدلے گا اور وہ اس مسئلے پر زیادہ فکر مند نہیں ہے۔ بپاشا نے مزید کہا کہ معاوضے کا ایشو ویسا ہی رہے گا کیونکہ سلمان خان جیسے باکس آفس اداکار کے ساتھ کترینہ کیف نے بہت کمایا جو کہ وہ اکیلی نہیں کرسکتی تھی، یہ ایک عام سا بنیادی اور کاروباری مسئلہ ہے اور میں اس سے متعلق زیادہ فکر مند نہیں ہوں۔