ممبئی۔ اپنی قاتلانہ اداوں اور سحر انگیز آنکھوں سے لوگوں کو مسحور کردینے کی صلاحیت رکھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسونے۷ جنوری کو ۳۵ویں سالگرہ منائی۔ ہندوستانی فلم انڈسٹری میں بنگال کی ساحرہ کے نام سے مشہور بپاشا ۷جنوری ۱۹۷۹کو ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیدا ہوئیں۔ صرف ۱۷سال کی عمر سے ہی ماڈلنگ کے شعبے میں قدم رکھنے والی بپاشا نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا ۱ٓغاز,(۲۰۰۱میں فلم ’’اجنبی‘‘سے کیا۔اسکے بعد بپاشا نے راز، جسم،فٹ پاتھ، نو انٹری،پھر ہیرا پھیری ، کارپوریٹ ، دھوم۲،ریس،بچنا اے حسینو ، لمحہ اوردم مارو دم ،پلیئرز، جوڑی بریکرز، راز تھری، ریس ٹو، آتما،ہم شکلز اور کریچر تھری ڈی جیسی مختلف موضاعات کی فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے اور اداکاری کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں منوائیں۔بپاشا کی آنے والی فلموں میں الون اور دی لورز شامل ہیں جومتوقع طور پر اسی سال سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔