کانپور :بچوں میں کئی بیماریاں پیدائشی یا پیدائش کے کچھ عرصہ بعد دکھائی دینا شروع ہو جاتی ہے اگر ان کا ٹھیک سے علاج کیا جاتا ہے تو اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ مسلسل بخار آنا ، پیشاب سے جڑے مسئلے کی شروعا ت ہو سکتی ہے ۔ جس پر دھیان نہ دینے سے گردے کی سنگین بیماری کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے یہ اپولو اسپتال دہلی کے اسپتال سجیت چودھری نے سوروپ نگر میں بتائی ۔ ڈاکٹر سجیت چودھری سوروپ نگر واقع رجینسی ریجنل سائنس سینٹرمیں ڈاکٹر انل جین کے ساتھ دو بچوں کا آپریشن کرنے آئے تھے۔
یہاں انہوںنے بتایا کہ بچوں نے پیشاب کی نلی بند ہونے کے سبب پیشاب باہر نکلنے کی جگہ الٹے جسم کے اندر جانے لگتا ہے ۔ اس بیماری کی پانچ علامتیں ہوتی ہیں۔ اگر یہ بیماری تیسرے مرحلے میں پہنچ جاتی ہے تو آپریشن کرکے علاج کیاجاتا ہے پہلے یا دوسرے مرحلے میں دوائیوں سے ہی اسے ٹھیک کیاجا سکتا ہے ۔لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ بیمار بچہ مناسب وقت پر مناسب ڈاکٹر کے پاس دکھایاجائے بچے کو پہلی مرتبہ بخار آنے پر اسے نزدیک کے بچوں کے ماہر ڈاکٹر کو دکھایا جاسکتا ہے۔
لیکن دوبارہ اس کا علاج گردے کے ماہر ڈاکٹر سے کروانا چاہئے۔
پیشاب کی جانچ کرا کر بھی اس بیماری کو پکڑا جا سکتا ہے۔ بچوں میں گردے سے جڑی بیماری کے بارے میں معلومات کی بیحد کمی ہے اس کے بعد بھی سو میں سے تین بچوں کو بچپن میں گردے سے جڑی بیماری ہوتی ہے۔ ان میں بھی دو سو میں سے ایک بچے کو آپریشن کی ضرورت پڑتی ہے۔