بیجنگ: چینی سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے بچوں کے موٹاپے کو دور کرنے والا علاج دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چینی سائنسدانوں پر مشتمل حقیقی ٹیم نے معدہ کی نالی کے مائیکرو بائیوٹا کے غذائی ماڈیولیشن دریافت کیے ہیں جن سے بچوں کے عمومی موٹاپا اور وراثتی موٹاپا کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔بچوں میں موٹاپا دور کرنے کا علاج والے ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے کی نالی کے مائیکرو بائیوٹا میں بہتری لانے سے وراثتی موٹاپا جیسا کہ (پریڈر ویلی سنڈروم) موٹاپے کو دور کرنے میں خاطر خواہ مدد ملتی ہے۔چینی معروف جریدہ کے مطابق بچپن میں شروع ہونے والے پریڈر ویلی سنڈروم سے بچوں کی کبھی نہ ختم ہونے والی بھوک متاثر ہوتی ہے جو کہ بچوں میں دیرینہ طور پر زیادہ خوراک کھانے اور موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ چینی سائنسدانوں نے غذا کو قابو میں لا کر بچوں کا موٹاپا کم کرنے کے اس تجربہ کو کامیاب قرار دیا ہے جس سے بچوں میں بھوک اور خوراک کی طلب کم ہوتی ہے۔